حیدرآباد۔4۔جنوری (اعتماد نیوز)ریاستی وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج
کہا کہ ریاستی حکومت اقلیتوں کو قرضہ جات کی فراہمی میں پیچھے رہ گئی ہے۔
چنانچہ آج وزیر اعلی نے جوبلی ہال میں
منعقدہ ریاستی سطح کے بینکروں کے
182 ویں اجلاس میں اقلیتی طبقہ کی ترقی میں خامیوں کا اعتراف کیا۔انہوں نے
کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایس سی ‘ایس ٹی طبقہ کو 60فیصد سبسڈی پر
قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔